Alerts

United we stand.

Sunday, March 31, 2013

  تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سر گرمیوں کا فقدان


اس بات سے  توہم سب واقف ہیں کہ بچوں کے لیے پڑھائ کےساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے۔ پہلے اسکولوں میں تدریسی عمل کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی اسکول کی  انتظامیہ خاص توجہ د یتی تھی کلاسز کے ٹائم ٹبیل بناتے وقت ایک  پریڈ ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ ہفتہ طلباء منایا جا تا تھا جس میں مختلف مقابلے کرواۓ جاتے تھے جیسے ڈرامے،تقاریر،کوئزاورکھیلوں کے مقابلے شامل ہوتے تھے قومی دنوں کو بھی خاص طریقے سے منایا جاتاتھاجیسے 23مارچ 14 اگست کے موقوں پر ملی نغموں کے مقابلے ہوتے تھے بہت سے اسکول اپنے  طلباء کو قائداعظم کے مزار کے پر سلامی کے لیے لے کر جا تے تھے ان سرگرمیوں سے جہاں طلباء کی معلومات میں اضافہ ہوتا تھا وہی  ملک وقوم کی ترقی کے لیے کچھ خاص کام کر نے کا جذبہ بھی  پیداہوتا تھا۔مگر آج کے دور میں صورت حال اسکے برعکس ہی نظر آتی ہے 95 فیصد اسکولوں میں ہم نصابی سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں طلباء پر صرف پڑھائ کا بوجھ ہوتا ہے اسپورٹس ڈے جو سال میں ایک دفعہ منایا جا تا تھا وہ بھی نہیں منایا جاتا اور قومی دنوں پر تو چھٹی دے دی جاتی ہےاسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات کے پیش نظرآۓ دن اسکول بند ہونے کی وجہ سے پڑھائ کا بہت نقصان ہوتا ہے جس وجہ سے ہم نصابی سرگرمیاں ختم کردی گئ ہیں۔یہ بات تو سمجھ آتی ہے کہ ملک کے حالات کی وجہ سے پڑھائ کا بہت نقصان ہوتا ہے مگر قومی دنوں پر چھٹی کی کوئ وجہ سمھجہ نہیں آتی  اس دن  چٹی ہونے سے بہتر ہے کہ اسکولوں میں تدریسی عمل کے بجاۓ ہم نصابی سرگرمیاں کروائ جائیں تو زیادہ اچھا ہوگاجیسے طلباء میں ملک کے لیۓ جوش وجزبہ پیداہوگا کیونکہ چھٹی ہونے کی صورت میں وہ گھروں میں سونے کے علاوہ کوئ خاص کام نہیں کرتے ہیں اس لیۓ ہمارے ملک کے طلباء سوئ ہوئ قوم کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔


منجانب


حافظا انعم فاطمہ 


5 comments:

  1. our young generation are nt fully aware abt the significance of our national days..... we just wait for the holidays to complete our pending works :(

    ReplyDelete
  2. yes qoomi dino pr chuti dyne k bjae bachon ko us din k hawale sy mukhtalif activities krwani chae take wo us din ki ahmiat samjh sken,une ye pta chale k us din hoa kia tha.

    ReplyDelete
  3. bache bechare kia kare wase to choti milti nahi sirf work work no activities.

    ReplyDelete
  4. apni uni ko hi dekh lo sports day pichle semester se strt hua wrna ni hote the or kch activities hoti then wo b khtm hogaen ab :( mela ab ni horha or shyad picnic b na ho

    ReplyDelete
  5. hamary educational system ma wasy he bht khamiyan hn ye b in ma sy ak ha

    ReplyDelete